Wednesday, July 21, 2010

سب سے بڑے سیارے کا دیدار

Fav Tag:
برطانوی خلاء بازوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک دکھائی دیے جانا والا سب سے بڑا ستارہ دیکھا ہے۔
انکا کہنا ہے یہ ستارہ سورج سے ڈھائی سو گنا بڑا ہے۔

ریسرچرزکا خیال ہے کہ اسطرح کا ستارہ ٹوٹنے سے پہلے کئی لاکھ سال تک چمک سکتا ہے۔

خلاء بازوں نے یہ ستارہ ایک بہت بڑی دوربین سے چلی میں دیکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے ستارے کو دیکھ کر وہ تعجب میں ہیں۔

برطانوی خلاء بازوں نے اس ستارے کی دریافت کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس ستارے کی چمک اتنی تیز ہے کہ اس کا اندازہ بھی نہيں لگایا جاسکتا ہے۔

خلاء بازوں کا کہنا ہے کہ یہ ستارہ ستاروں کے ایک جھنڈ سے بنا ہے اور ان میں سے ایک ستارہ R136al اب تک دریافت کیے جانے والے کسی بھی ستارے سے بڑا ہے اور اس کی چمک سورج کی چمک سے کئی لاکھ گنا زیادہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بات کی امید کم ہے کہ اس ستارے کے ارد گرد کوئی سیارہ ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ سیارے کو بننے میں زیادہ وقت لگتا ہے اور تب تک یہ ستارہ ختم ہو جائے گا۔

خلاء بازوں کا کہنا ہے کہ اس ستارے کی کم وقت کی زندگی ایک بڑھے دھماکے کے ساتھ ختم ہوجائی گي اور تبھی یہ ستارہ چھوٹے چھوٹے ستاروں میں تبدیل ہوجائے گا۔



0 comments :

Popular Posts