Thursday, July 29, 2010

ہفتے کی دو چھٹیاں اکتوبر تک جاری

Fav Tag:
پاکستان کی وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کی مشاورت سے توانائی کی بچت کے لیے ہفتے میں دو چھٹیوں سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد اکتیس اکتوبر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں اسلام آباد میں توانائی کی بچت کے لیے اقدامات پر غور کرنے کے لیے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ، وفاقی وزراء اور سرکاری اہلکاروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بقایاجات کے معاملے پر غور کے لیے وزراتی کمیٹی جس میں خزانہ، پانی و بجلی اور پیٹرولیم کے وزراء شامل ہیں، چاروں وزراء اعلی کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے ماہ رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت دی۔

پاکستانی وزیر اعظم نے ماہ رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت دی۔ ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ توانائی کی کمی پر قابو پانا وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔



وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے اب تک سترہ سو میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ مزید دو ہزار میگا واٹ اس سال کے اواخر تک دستیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے عوام اور صوبائی حکومتوں کے تعاون کی تعریف کی

0 comments :

Popular Posts